قدمگاه و مسجد مقدس حضرت رضا(ع) در شهرستان بهبهان

نشریه خبری - پژوهشی حضور امام رضا(ع)در شهرستان بهبهان

قدمگاه و مسجد مقدس حضرت رضا(ع) در شهرستان بهبهان

نشریه خبری - پژوهشی حضور امام رضا(ع)در شهرستان بهبهان

قدمگاه و مسجد مقدس حضرت رضا(ع) در شهرستان بهبهان

مراسم روز امام رضا(ع) در شهرستان بهبهان .... اینجا بهبهان است؛ مسجدمقدس و قدمگاه متبرک امام رضا(ع).

بنابر شهادت اسناد تاریخی، سال 201 هـ . ق که حضرت رضا (علیه السلام) از مدینه عازم مرو بودند، از شهرباستانی اَرَجان(بهبهان کنونی) عبور و در مکان فعلی قدم گاه نماز گذاردند که به پاس این واقعه مبارک، مردم شهر نسل در نسل این مکان را مقدس شمرده و در طول دویست سال اخیر مسیر حدود 14کیلومتری این شهر تا مسجد تاریخی و قدم گاه متبرک حضرت رضا علیه السلام را با پای پیاده طی می کنند...

بیت زیر سردر قدم گاه امام رضا علیه السلام شهرستان بهبهان در سال های گذشته بوده است:

گر میسر نشود بوسه زنم پایش را
هر کجا پای نهد بوسه زنم جایش را

تبلیغات
Blog.ir بلاگ، رسانه متخصصین و اهل قلم، استفاده آسان از امکانات وبلاگ نویسی حرفه‌ای، در محیطی نوین، امن و پایدار bayanbox.ir صندوق بیان - تجربه‌ای متفاوت در نشر و نگهداری فایل‌ها، ۳ گیگا بایت فضای پیشرفته رایگان Bayan.ir - بیان، پیشرو در فناوری‌های فضای مجازی ایران
بایگانی


حضرت امام علی رضا علیہ السلام نے ۲۰۱ ہجری قمری میں مامون عباسی کے مجبور کرنے پر مدینہ سے مرو تاریخ ساز ہجرت کا آغاز کیا۔
امام علیہ السلام اس سیاسی و روحانی سفر کے دوران خوزستان سرحد سے ایران میں داخل ہوئے اور مختلف شہروں جیسے آبادان، اھواز، رامھرز،بھبھان،اقلید،ابرکوہ،یزد،نیشابور،طوس اور سرخس سے ہوتے ہوئے ترکمنستان کے شہر مرو کی سرزمین پر قدم رکھے۔


جس راستے سے امام علیہ السلام نے مدینہ سے مرو ہجرت فرمائی ؛ ماضی میں جامع تحقیق کے فقدان کی وجہ سے مورد اختلاف تھا، لیکن خوش قسمتی سے حالیہ چند برسوں میں ہونے والی تحقیقات کی وجہ سے محققین حتمی نتیجہ پر پہنچ گئے ہیں اوراب تمام مؤرخین اور اسلام شناس کا اس بات پر اتفاق ہے کہ امام علی رضا علیہ السلام نے یہ بابرکت سفر حجاز، کویت،بصرہ،خوزستان،فارس کا کچھ علاقہ، یزد اور خراسان سے انجام دیا اور شہر مرو تک پہنچتے پہنچتے بہت سارے شہروں کی عوام کو اپنے بابرکت وجود سے مستفیض فرمایا۔
اس تاریخ ساز سفر کے دوران جو موضوع قابل توجہ ہے وہ اس سفر کے دوران مختلف جگہوں پر امام علیہ السلام کی برکت سے قدمگاہوں کا ہونا ہے، آئمہ اطہار علیہم السلام کے چاہنے والے گذشتہ کئی سالوں اس راستے کے مختلف علاقوں میں موجود ان قدمگاہوں کی زیارت کے لئے جارہے ہیں اور خاص عقیدت واحترام رکھتے ہیں۔


آبادان، بہبہان،ابرکوہ،نیشابوراورشہر مرو میں موجود قدمگاہوں پر سالانہ تین بار یعنی امام علیہ السلام کی ولادت باسعادت، شہادت اور ان شہروں میں امام علیہ السلام کے داخل ہونے کی تاریخ پر لاکھوں زائرین و مجاورین کی موجودگی میں شاندار رضوی مراسم منعقد کئے جاتے ہیں۔ یہ مراسم فقط ایک تاریخی و سیاسی واقعہ کو مدّ نظر رکھتے ہوئے منعقد نہیں کئے جاتے بلکہ ان قدمگاہوں کی نسبت شیعی ۔ اسلامی تفکر کو مدّ نظر رکھتے ہوئے ان مراسم کا انعقاد کیا جاتا ہے۔


جیسا کہ اوپر بھی ذکر کیا گیا کہ امام علیہ السلام کا جن شہروں سے گزر ہوا ان میں سے ایک ارجان یا بہبہان تھا، یہ شہر امام علیہ السلام کی ہجرت کے ایّام میں صوبہ ارجان کا مرکز ہونے کے ساتھ ساتھ خوزستان کی طرح تاریخی اہمیت رکھتا تھا اور اھواز سے فارس جانے والے راستے پر واقع تھااور یہی وجہ ہے کہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کا کاروان اھواز شہر میں تھوڑی دیر قیام فرمانے کے بعد رامہرز سے ہوتے ہوئے صوبہ ارجان اور شہر بہبہان میں داخل ہوئے ۔
محققین کی تحقیقات اور شہود کی روشنی میں اس شہر کے اندر پانچ مقامات پر حضرت امام علی رضا علیہ السلام سے منسوب قدمگاہیں موجود ہیں، جن میں اصلی ترین مقام مسجد بُکان میں واقع ہے ، مختلف دلائل کی بنیاد سے پتہ چلتا ہے کہ اس جگہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام نے نماز پڑھی اور تھوڑی دیر کے لئے قیام بھی فرمایا۔


اس علاقے کے ولائی اورباعقیدہ مؤمنین کئی نسلوں سے ان مقدس مقامات کا احترام کرتے آ رہے ہیں اور گذشتہ دوسو سالوں سے منصوریہ شہر کی عوام حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی شہادت کے دن اس جگہ حاضر ہوتی ہے ہیں اوراجتماعی طور پر عزاداری کا اہتمام کرتی ہے۔
یہ سنت حسنہ حالیہ چند برسوں میں پورے شہر بہبہان میں پھیل چکی ہے اور ہر سال شہادت امام علی رضا علیہ السلام کے دن ہزاروں کی تعداد میں شیعہ حضرات؛ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی قدمگاہ تک پیدل چل کرآتے ہیں اور خلوص و خضوع کے ساتھ ان مقدس مقامات پر عزاداری منا کر اپنی محبت و عقیدت اور خاندان عصمت و طہارت پر تہ دل سے ایمان رکھنے کا ثبوت دیتے ہیں۔

ترجمه فارسی:

از مراسم روز امام رضا(ع) در شهرستان بهبهان چه می‌دانید؟ / «قدم‌گاه خورشید» میقات بزرگترین اجتماع محبان حضرت شمس الشموس(ع) در جنوب کشور

ترجمه انگلیسی:

Up to Sun’s Foothold

نظرات  (۰)

هیچ نظری هنوز ثبت نشده است

ارسال نظر

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی